وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرفلپ بارٹن کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرفلپ بارٹن کی ملاقات ، ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرفلپ بارٹن کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور وزیراعلیٰ کے حالیہ دورہ برطانیہ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ اورمعاشی تعلقات ہیں،جرائم پرقابوپانے کیلئے برطانیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا بیرون ملک بھی اعتراف کیاجاتاہے،پنجاب حکومت نےوسائل کارخ عوام کی فلاح کی طرف موڑرکھاہے۔ فلپ بارٹن نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ پنجاب میں آپ نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈقائم کئے ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -