پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا، سیریز نہیں ہوسکتی: پی سی بی ذرائع

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا، سیریز نہیں ہوسکتی: پی سی ...
پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا، سیریز نہیں ہوسکتی: پی سی بی ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں ہونے والی سیریز کیلئے شہریار خان اور پاکستانی قومی کی تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
مقامی میڈیا نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث سیریز دسمبر میں نہیں کراسکتے ۔ پی سی بی سیریز کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان پیر کے روز کرے گا تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کی طرف سے سیریز نہ ہونے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سے اگلے سال بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ پر اثر پڑے گا ۔

پی سی بی ذرائع نے کہا ہے کہ2016 میں سیریز کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اورمکمل سیریز کھیلنے کیلئے بات چیت جاری رکھیں گے۔ دسمبر میں ہونے والی سیریز کیلئے بی سی سی آئی کا جواب نہ آنا افسوسناک ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ جائلز کلارک کی ثالثی سے آئندہ سال سیریز کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے۔ پاکستان اس بار بھارت سے گارنٹی کا خواہش مند ہے ۔ 2016 میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پی سی بی چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -