اداکارہ لنزے لوہن قرآن اور اسلامی تعلیمات میں دلچسپی لینے لگیں

اداکارہ لنزے لوہن قرآن اور اسلامی تعلیمات میں دلچسپی لینے لگیں
اداکارہ لنزے لوہن قرآن اور اسلامی تعلیمات میں دلچسپی لینے لگیں

  

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی ووڈ اداکارہ لنزے لوہن قرآن اور اسلامی تعلیمات میں دلچسپی لینے لگیں۔ا داکارہ کی جانب سے حال ہی میں انسٹا گرام پر جاری پوسٹ میں قرآن پاک کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ میں نوف جیولری کی ڈیزائنرزیورات کی تشہیر کی گئی تھی۔ پوسٹ پر لکھی ہوئی قرآنی آیت سے دنیا بھر میں موجود مسلمان خریدار فوراً اس کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ پوسٹ پر لکھی گئی آیت کا ترجمہ یہ ہے ”جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کی حمد و ثنا کرتی ہے اور وہ غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔“ واضح رہے اس پوسٹ سے قبل مئی میں اداکارہ کو نیویارک میں قرآن پاک ہاتھ میں لئے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -