ربیع الاول میں غیرمعمولی سیکیورٹی کیلئے کنٹی جینسی پلان مرتب کیاجائے، آئی جی سندھ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ ربیع الاول میں غیرمعمولی سیکیورٹی کیلئے کنٹی جینسی پلان مرتب کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے راستوں پرٹیکنکل سوئپنگ اورکلیئرنس کو24گھنٹے قبل ہی مکمل کرلیاجائے،جلوسوں کی گزرگاہوں اوراجتماع گاہوں پربم ڈسپوزل اسکواڈموجودرہے، مرکزی جلوس کے روٹس کے اطراف قائم عمارتوں کاسروے کیاجائے اور کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے عمل کویقینی بنایاجائے۔