تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد میری سٹی میں رکھ دیا گیا‘آج کا دن تاریخی ،پاک چین اقتصادی راہداری کئی منصوبوں کا مجموعہ ہے :نواز شریف

تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد میری سٹی میں رکھ دیا گیا‘آج کا دن تاریخی ،پاک چین ...
تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد میری سٹی میں رکھ دیا گیا‘آج کا دن تاریخی ،پاک چین اقتصادی راہداری کئی منصوبوں کا مجموعہ ہے :نواز شریف

  

اشک آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکمانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد میری سٹی میں رکھ دیا گیاہے۔تاپی چہہ فریقی گیس منصوبے میں تاجکستان ، افغانستان ،پاکستان اور بھارت شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے تاپی منصوبے کے سنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے ، تاپی منصوبہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ، ہم نے آج بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کئی منصوبوں کا مجموعہ ہے ،توانائی سے متعلق منصوبے اولین ترجیح ہے ۔

تاپی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی ، بھارتی نائب صدر محمد حامد انصاری نے شرکت کی جبکہ میزبان ملک ترکمانستان کے صدر قربان محمدوف نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ تقریب سے قبل وزیر اعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی ،اور بھارتی نائب صدر حامد انصاری کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -