اداکارہ آفرین خان نے اسٹیج ڈرامہ”طوطے اڑ گئے“ میں آگ لگا لی

اداکارہ آفرین خان نے اسٹیج ڈرامہ”طوطے اڑ گئے“ میں آگ لگا لی
اداکارہ آفرین خان نے اسٹیج ڈرامہ”طوطے اڑ گئے“ میں آگ لگا لی

  

لاہور(آئی این پی)اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان نے اسٹیج ڈرامہ ”طوطے اڑ گئے“میں خود کو آگ لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق آفرین خان الفلاح تھیٹرمیں جاری مذکورہ اسٹیج ڈرامے میں بھارتی گانے ”عشق کی آگ لگی ہے دل میں“ پر پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو شائقین تھیٹر کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔آفرین خان دوران پرفارمنس اپنے دونوں ہاتھوں اور پاﺅں کو آگ لگا کر شائقین ڈرامہ کو خوب پزیرائی حاصل کر رہی ہے۔اداکارہ کاکہنا ہے کہ ہر ڈرامے میں کوشش کرتی ہوں کہ کچھ پہلے سے کچھ مختلف آئٹم پیش کروں اسی لئے اس پرفارمنس پیں پانچ مختلف ملبوسات بھی گانے کی مناسبت سے تبدیل کررہی ہوں۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر عابد چارلی ہیں جبکہ پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں۔

مزید :

تفریح -