عدم برداشت کی فضاء قائم رہی تو بھارتی شہریت کے حصول کی کوشش ترک کر دونگا: عدنان سمیع

عدم برداشت کی فضاء قائم رہی تو بھارتی شہریت کے حصول کی کوشش ترک کر دونگا: ...
عدم برداشت کی فضاء قائم رہی تو بھارتی شہریت کے حصول کی کوشش ترک کر دونگا: عدنان سمیع

  

ممبئی(آئی این پی)معروف پاکستانی گلوکار عدنان سمیع گزشتہ پندرہ سال سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔ اداکار مارچ 2001ء کو وزٹ ویزے پرہندوستان چلے گئے ، جہاں وہ ہر سال ویزے کا دورانیہ بڑھوا لیتے تھے۔گلوکار کو رواں سال بھارتی حکام کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہندوستان میں رہنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں عدنان سمیع بھارتی شہریت کے حصول کیلئے تک و دو میں بھی مصروف تھے۔ تاہم اب بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی بنا پرانکا کہنا ہے کہ اگر یہ فضاء ایسے ہی قائم رہی تو وہ ہندوستان کی شہریت کے حصول کیلئے کوششیں ترک کر دیں گے۔انکا کہنا ہے کہ فن کسی کی میراث نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی حد ہوتی ہے۔ عدنان سمیع کی طرف سے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر افسوس کا اظہاربھی کیا گیا۔

مزید :

تفریح -