سلمان خان لڑکیوں کی بولڈ کردار نگاری کو ناپسند کرتے ہیں: زرین خان

سلمان خان لڑکیوں کی بولڈ کردار نگاری کو ناپسند کرتے ہیں: زرین خان
سلمان خان لڑکیوں کی بولڈ کردار نگاری کو ناپسند کرتے ہیں: زرین خان

  

ممبئی(آئی این پی)بولی ووڈ اداکارہ زرین خان سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ آئٹم سانگ ”کریکٹر ڈھیلا“ میں پرفارم کرنے کے ساتھ فلم ”ویر“ میں مرکزی کرداربھی ادا کرچکی ہیں۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان لڑکیوں کی بولڈ کردار نگاری کو پسند نہیں کرتے۔ واضح رہے اداکارہ حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ”ہیٹ سٹوری“ سیریز کی فلم ”ہیٹ سٹوری تھری“ میں بولڈ کردار ادا کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ نہیں جانتیں کہ سلمان خان نے انکی فلم ”ہیٹ سٹوری تھری“تاحال دیکھی ہے یا نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کے فلم دیکھنے پر ردعمل کے متعلق سوچ کر اکثر خوفزدہ ہوجا تی ہیں۔اداکارہ کا ”ہیٹ سٹوری تھری “ میں بولڈ کردار ادا کرنے پر کہنا تھا کہ اس فلم کو محض بولڈ کہنا مناسب نہیں ہے ، کیونکہ فلم کا سکرپٹ بہت مضبوط ہے۔یاد رہے ”ہیٹ سٹوری تھری“ میں زرین خان کے علاوہ سلمان خا ن کے ساتھ فنی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھی بولڈ کردار ادا کیا ہے-

مزید :

تفریح -