سعودی عرب میں تاریخ ساز انتخابات ‘خاتون امیدوار سلمٰہ ال اوطیبی مکہ المکرمہ کی میونسپل کونسل کی سیٹ جیتنے میں کامیاب

سعودی عرب میں تاریخ ساز انتخابات ‘خاتون امیدوار سلمٰہ ال اوطیبی مکہ المکرمہ ...
سعودی عرب میں تاریخ ساز انتخابات ‘خاتون امیدوار سلمٰہ ال اوطیبی مکہ المکرمہ کی میونسپل کونسل کی سیٹ جیتنے میں کامیاب

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب  کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف میونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا ہے بلکہ ان انتخابات میں خواتین بطور امیدوار بھی سامنے آئی ہیں اور کچھ خواتین نے کامیابی بھی حاصل کی ہے ۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بارخواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے اور  خواتین نے بطور امیدواربھی حصہ لیا ہے ، سلمٰہ بنت ِ حزب ال اوطیبی مکہ المکرمہ کی میونسپل کونسل کی سیٹ  جیتنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔

سعودی الیکشن کمیشن کے صدر اسامہ البار نے اتوار کے روز مسلمانوں کے مقدس ترین شہرمکہ المکرمہ کے علاقہ میں خاتون بلدیاتی امیدوار ال اوطیبی کی فتح کا اعلان کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سلمٰہ بنت ِ حزب ال اوطیبی کے حلقے میں سات مرداور دومخالف خواتین امیدوار بھی میدان میں تھیں ۔اگرچہ خواتین امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران مرد ووٹرز سے براہ راست ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم کل 6440بلدیاتی امیدواروں میں سے 900سے زائد خواتین امیدوار تھیں۔انتخابی عملے نے بتایا ہے کہ انتخابات کے دوران خواتین ووٹرز کا بہت ہی کم ٹرن آﺅٹ دیکھنے کو ملا جس کے باعث امکان ہے کہ کچھ ہی خواتین امیدوار بطور فاتح سامنے آئیں گی ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں اس سے پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے تک کا حق حاصل نہیں تھا ، پہلی بار خواتین نے ووٹ بھی ڈالا ، الیکشن بھی لڑا اور کچھ جیتیں بھی، اسے بھی دنیا میں سعودی ریاست میں رونما ایک بڑی تبدیلی مانا جا رہا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -