پاکستانی ہیکرز نے مشہور بھارتی مندر کی ویب سائٹ ہیک کرلی
نئی دہلی (آئی این پی )پاکستانی ہیکرز نے مشہور بھارتی مندر کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع شریرنگم میں مشہور رانگاناتھا سوامی مندر کی ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا ۔ویب سائٹ کو مندر کیلئے عطیات اور پوجا کے کمرون کی بکنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔سائبر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔