دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاراچنار میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں: عمران خان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاراچنار میں دہشتگردی کی ...
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاراچنار میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں: عمران خان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے کے پیچھے بھاگنے والی سوچ کبھی بڑآدمی نہیں بناسکتی ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان کو سبز پاکستان بنائیں گے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان ایک پیج پر ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی ختم کرنی ہے اور ملک میں امن قائم کرنا ہے،کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں تووہ سٹے آرڈر لے آتے ہیں لیکن اب ہماری حکومت کسی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑے گی۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگی گھڑیاں اور ڈیزائنر کپڑے پہننے والے بڑے آدمی نہیں بن سکتے،پیسے کمانے والی سوچ کبھی بڑی نہیں ہوسکتی،عظیم انسان بننے کیلئے اچھی سوچ ضروری ہے۔ساڑھے 3 ارب عوام کی دولت 80 امیرلوگوں کے پاس ہے،دنیا کی تاریخ کسی امیر آدمی کو نہیں جانتی،بڑے محلات بنانے والوں کو دنیا یا دنہیں رکھتی،دنیا انسانیت پر دولت خرچ کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے،دنیا میں آنے کا مقصد اللہ کی زمین پر انصاف کا نظام قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ایک نیا پاکستان بنائیں گے ، ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ جب ہم دنیا سے جائیں تو غربت ختم کرکے جائیں۔ تعلیم برے وقت کا مقابلہ کرنا سکھاتی ہے،کبھی بھی ڈرنا نہیں اور اپنے خوف پر قابو پانا ہے۔عزت اللہ دیتا ہے انسان کسی کو عزت نہیں دے سکتا۔بڑے خواب کی تعبیر میں مشکلات آتی ہیں ،لوگوں نے کہا کہ 2 پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی نہیں آسکتی، لوگوں نے کہا کہ پاکستان میں کینسر ہسپتال نہیں بن سکتا لیکن ہم 29 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح کریں گے،کچھ بڑاکرنے کیلئے بڑے خواب ہونے چاہئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 تک خیبر پختونخوامیں ایک ارب درخت لگائیں گے اور پاکستان کو سبز پاکستان بنائیں گے، خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کا نظام درست کریں گے اور لوگوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -