عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ کےلئے دھرم شالا میں سٹیڈیم کی صلاحیت 25فیصد تک بڑھائی گئی

عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ کےلئے دھرم شالا میں سٹیڈیم کی صلاحیت 25فیصد تک ...
عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ کےلئے دھرم شالا میں سٹیڈیم کی صلاحیت 25فیصد تک بڑھائی گئی

  

دھرم شالا (این این آئی)عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ کےلئے دھرم شالا میں سٹیڈیم کی صلاحیت 25فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور یہاں مزید پانچ ہزار نشستیں لگا دی گئی ہیں جس سے سٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کی گنجائش 25ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔مقامی ترجمان سنجے شرما نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں رکھا جائیگا جس کےلئے سو سے زائد کمرے بک کرائے گئے ہیں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائینگے اس سٹیڈیم میں 19مارچ کو روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کا پہلا مقابلہ ہوگا جبکہ مجموعی طورپر یہاں ٹور نا منٹ کے دس میچ ہونگے ۔

مزید :

کھیل -