ہندومہاسبھا کے کملیش تواری کیخلاف مسلمان سڑکوں پر نکل آئے ، پاکستان زندہ باد کے نعرے
جئے پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندومہاسبھا کے رہنماءکملیش تواری کے توہین آمیز کلمات کے خلاف بھارت میں مسلمان مالپورہ کے علاقے میںسڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کملیشن تواری کو پھانسی پرچڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا نے ایس پی دیپک کمار کے حوالے سے بتایاکہ مسجد سے شروع ہونیوالی ریلی کے دوران کچھ لوگوں نے آئی ایس آئی ایس کے حق میں بھی بینرز اٹھارکھے تھے اور ویڈیو فوٹیج کی مدد سے پولیس نے پانچ افراد کو شناخت کرلیا۔زی نیوز کے مطابق ہفتے کو مالپورہ تھانے میںداعش زندہ باد کے نعرے لگانے والے معلوم اور نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس افسر نے الزام لگایاکہ پاکستان کے حق میں بھی نعرے سنائی دیئے ۔ مظفر نگرمیں تقریباً ایک لاکھ مسلمان سڑکوں پر نکلے اور تواری کے لیے پھانسی کی سزاکامطالبہ کیا۔
یادرہے کہ بھارتی لوک مہاسبھا کے کملیش تواری پر آنحضورﷺ سے متعلق توہین آمیزجملوں کی ادائیگی کا الزام ہے ۔