2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے، حمزہ شہباز

2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے، حمزہ شہباز
2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے، حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ ڈھائی سال دھرنے والوں نے کنٹینر پر چڑھ کر دھاندلی کا رونا رویا لیکن جوڈیشل کمیشن نے عمران خان کے تمام الزامات مسترد کردیے، 2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔ این اے 154 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام کے دل جیتنے آیاہوں ، ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد لودھراں کے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے آوں گا۔چین کے صدر پاکستان آنا چاہتے تھے مگر دھرنے والوں نے کان نہیں دھرا،کنٹینر والوں کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھا،جھوٹ بولنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں بری طرح شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔