ذوالفقار مرزا مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو پر برس پڑے، خاندان کوبھی رگڑدیا

ذوالفقار مرزا مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو پر برس پڑے، خاندان کوبھی ...
ذوالفقار مرزا مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو پر برس پڑے، خاندان کوبھی رگڑدیا

  

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز کے اختیارات سے متعلق مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کو بیان دینامہنگاپڑگیا اور سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اُنہیں تنخواہ دار ملازم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اُن کا خاندان چوراور جیب کترا ہے ، مولابخش چانڈیو کا باپ ریکارڈ یافتہ جیب کتراتھا اور اسی وجہ سے ان کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ مولابخش چانڈیو بے وقعت شخص ہے جس کا کوئی آگے پیچھے نہیں ،وہ تنخواہ دار آدمی ہے اور منتخب رکن نہیں ، اسے ٹی وی پر بٹھادیاگیا،تھوڑی بہت عزت رکھنے والے منتخب اراکین سامنے آنے کو تیار نہیں ، فیملی بیک گراﺅنڈ میںبھی چوری چکاری اور جیب کترے ہیں ۔ذوالفقار مرزا نے کہاکہ مولابخش چانڈیو کے با پ کا نام جمعہ بشنی تھا اور بشنی کا مطلب بھی جیب کترا ہے ، وہ جیب کاٹنے سے باز نہیں آتاتھا ، کسی سے بھی پوچھ لیں تو وہ بتادے گاکہ جمعہ بشنی مولابخش چانڈیو کے والد تھے ۔

مزید :

بدین -