سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ کے ماسٹرمائنڈ کا پتا لگالیا گیا

سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ کے ماسٹرمائنڈ کا ...
سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ کے ماسٹرمائنڈ کا پتا لگالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ آوروں اور ماسٹرمائنڈ کا پتا لگالیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور دھماکہ کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے۔ نجی ٹی وی سماءنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شجاع خانزادہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا سہیل تھا جبکہ اس کی مدد نیاز نے کی تھی ۔ سہیل خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بنانے کا ماہر تھا اور شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے کیلئے خود کش بمبار کو افغانستان سے اٹک لے کر آیا تھا۔ حملے کی منصوبہ بندی تین ماہ پہلے گی گئی تھی جبکہ سہیل دھماکے سے آدھا گھنٹہ پہلے جائے وقوعہ پر پہنچاتھا۔ ماسٹر مائنڈ سہیل اور نیاز حملہ کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر اگست میں اس وقت خود کش حملہ کیا گیا تھا جب وہ اٹک میں اپنے ڈیرے میں موجود تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -