ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا افراد کو سائنس نے بڑی خوشخبری سنا دی ،ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیے

ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا افراد کو سائنس نے بڑی خوشخبری سنا دی ،ہمارے تمام ...
ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا افراد کو سائنس نے بڑی خوشخبری سنا دی ،ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) ناخن چبانے والوں کو نہ صرف لوگوں کی ناپسندیدہ نظروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ طرح طرح کے تکلیف دہ جملے بھی سننے پڑتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان دکھی لوگوں کو بہت بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

سستی کے مار ے ملازمین کمپنی کے لیے بہترین،ماہرین نے کر دیا سب کو حیران کر دینے والا انکشاف
یونیورسٹی آف مانٹریال کے پروفیسر کیرن اوکونر نے ناخن چبانے والے 48 افراد پر تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ یہ عام افراد کی نسبت کہیں زیادہ کمال پرست ہوتے ہیں اور ہر کام کو بہترین اور کامل طریقے سے مکمل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اوسط درجے کے لوگ کسی کام کے بہت اچھا نہ ہونے پر بھی زیادہ پریشان نہیں ہوتے اور اپنے معمولات جاری رکھتے ہیں لیکن جولوگ ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں وہ اس وقت تک مطمئن نہیں ہوتے کہ جب تک ان کا کام اعلیٰ ترین طریقے سے مکمل نہ ہو۔
 پروفیسر کیرن کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ناخن اسی لئے چباتے ہیں کہ یہ اپنے کام یا ماحول سے مطمئن نہیں ہوتے یا پھر بوریت یا فراغت کا شکار ہوتے ہیں۔ اگر یہ آپ کے ساتھ بیٹھ کر ناخن چبارہے ہیں تو یہ آپ کے لئے بھی پیغام ہے کہ یہ لوگ آپ کے ساتھ خوش یا مطمئن نہیں ہیں اور آپ ان کے لئے بوریت کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -