میرے بچے انتہائی ذہین ہیں کیونکہ حمل کے دوران میں نے۔۔۔

میرے بچے انتہائی ذہین ہیں کیونکہ حمل کے دوران میں نے۔۔۔
میرے بچے انتہائی ذہین ہیں کیونکہ حمل کے دوران میں نے۔۔۔

  

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اداکارہ ہیلینا بونہم نے کہا ہے کہ اس کے بچے انتہائی ذہین ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دوران زچگی انہیں کلاسیکل موسیقی سنوایا کرتی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ جب وہ حاملہ تھی تو موسیقی (موزارٹ) سنا کرتی تھی جس کی وجہ سے اس کے بچوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے اور آج وہ حد سے زیادہ ذہین ،پرسکون اور چاک و چوبند ہیں۔اداکارہ کے دو بچے ہیں جن میں بل رے کی عمر 11سال اور نیل کی عمر 7سال ہے۔اداکارہ کا ماننا ہے کہ یہ ٹوٹکاایک دوائی کے طور پربھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:رقص کے دوران معروف ماڈل گر پڑی، نسوانی حسن سے محروم

فن لینڈ کے تحقیق کاروں نے 2013ءمیں دعویٰ کیا تھا کہ ماں کے پیٹ میں بچے جو موسیقی سنتے ہیں وہ اسے چار ماہ تک یاد رکھتے ہیں۔دیگر تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوران حمل ماں کے کئے گئے کاموں کا بچوں پر براہ راست اثر ہوتا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -