لاہور میں قبضہ مافیہ گروپوں سے ایک ارب مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی

لاہور میں قبضہ مافیہ گروپوں سے ایک ارب مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی
لاہور میں قبضہ مافیہ گروپوں سے ایک ارب مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے لاہور کے پوش علاقوں میں قبضہ مافیہ سے ایک ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری نے کہا ہے کہ مستقبل میں قبضہ مافیہ سے مزید سرکاری زمین واگزار کرائیں گے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلے کے بعد لاہور کے علاقوں فیروز پور روڈ اور گلبرگ سے ایک ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی سے قبضہ چھڑا لیا ۔رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کی ہے اور مستقبل میں بھی قبضہ مافیہ گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیہ سے سرکاری زمین واگزار کرانے میں چھ سال لگے ۔

مزید :

لاہور -