آپ اپنی گاڑی کی مائلیج میں اضافہ کس طرح کرسکتے ہیں؟وہ مشورے جو پٹرول پر لگنے والے آپ کے بہت سے پیسے بچاسکتے ہیں

آپ اپنی گاڑی کی مائلیج میں اضافہ کس طرح کرسکتے ہیں؟وہ مشورے جو پٹرول پر لگنے ...
آپ اپنی گاڑی کی مائلیج میں اضافہ کس طرح کرسکتے ہیں؟وہ مشورے جو پٹرول پر لگنے والے آپ کے بہت سے پیسے بچاسکتے ہیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک)دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ہر گھر کا بجٹ بری طرح متاثر ہوتا ہے اور گاڑی کے پٹرول پر رقم خرچ کرتے ہوئے ہر کوئی گھبراتا ہے۔کیا ہی اچھا ہو کہ تھوڑے سے پٹرول میں گاڑی بہت زیادہ چلے،یہ کوئی خواب نہیں بلکہ چند چیزوں پر عمل کرکے آپ اسے حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسی باتیں بتاتے ہیں کہ جن پر عمل کرکے آپ کی گاڑی کی مائلیج بڑھ جائے گی۔

گاڑی کے کنٹرول

ہمیشہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ گاڑی کے کنٹرول صحیح کام کررہے ہوں اور آپ انہیں پیار کے ساتھ چلائیں۔اگر گاڑی کا ایکسیلیٹر دبانا ہو یا گیئر لگانا ہوتو آرام سے یہ عمل سرانجام دیں۔آپ جتنا ان کنٹرولز کو دھیان اور آرام سے چلائیں گے اتنا ہی گاڑی کی مائلیج پر اثر پڑے گا۔زیادہ ریس دینا اور گیئر کو بدلنے میں زیادہ وقت لینے سے پٹرول کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔

ٹائروں کے پریشر

کارساز کمپنی کی جانب سے بتائے گئے ٹائر پریشر پر عمل کریں۔اگر آپ ٹائروں میں ہوا کم رکھیں گے تو تقریباً7فیصد زیادہ پٹرول خرچ ہوگا۔

گاڑی رُکنے پرانجن بند کردیں

اگر آپ شہر کے اندر گاڑی چلارہے ہیں اور کسی اشارے پر ایک منٹ سے زیادہ دیر کے لئے رُکنا پڑ گیاتو گاڑی کے انجن کو بندکردیں۔جتنی دیر انجن چلے گا اتنی ہی پٹرول کی کھپت بڑھے گی۔ایک گھنٹہ انجن سٹارٹ رہنے پر ایک لیٹر پٹرول ضائع ہوجاتا ہے۔

گیئرآرام سے تبدیل کریں

جتنا گیئر بڑا ہوگا اتنا ہی پٹرول کم خرچ ہوگا۔شہر کے اندر بڑے گیئر میں گاڑی چلانا مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن آپ چاہیں تو 30کلومیٹر کی سپیڈ پر تیسرے گیئر میں بآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ایسا کرنے سے پٹرول کی بچت ہوگی اور گاڑی کا انجن بھی بہتر کام کرتا رہے گا۔

سپیڈ کم رکھیں

کبھی آزما کردیکھئے گا کہ اگر آپ کو شہر سے باہر جانے کا اتفاق ہو اور آپ 70اور80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے رہیںتو پٹرول کی کھپت بہت ہی کم رہے گی۔اگر شہر کے اندر گاڑی چلانی ہوتوسپیڈ کو 60کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہ رکھیں۔اس طریقے سے پٹرول کی بہت بچت ہوگی۔

گاڑی کواضافی وزن سے آزاد رکھیں

اپنی گاڑی سے غیرضروری اشیاءنکال دیں کہ ان کی وجہ سے گاڑی بھاری ہوجاتی ہے اور پٹرول زیادہ خرچ ہوتا ہے۔اگر گاڑی میں سی این جی سلنڈر لگا ہے تو گاڑی میں بہت زیادہ وزن کی وجہ سے پٹرول کی کھپت زیادہ ہوگی۔

کار کی سروس کروائیں

اپنی گاڑی کے انجن کی سروس با قاعدگی سے کروائیں۔گاڑی کا موبلائل اور دیگر چیزوں کو ہر ماہ چیک کروائیں کہ اس طرح نہ صرف انجن کی کارکردگی بہتررہے گی بلکہ پٹرول کی کھپت بھی کم ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -