نیب حکام نے کرپشن کیسز میں ڈاکٹر عاصم سے ابتدائی تحقیقات کرلیں

نیب حکام نے کرپشن کیسز میں ڈاکٹر عاصم سے ابتدائی تحقیقات کرلیں
نیب حکام نے کرپشن کیسز میں ڈاکٹر عاصم سے ابتدائی تحقیقات کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیور ونے ڈاکٹر عاصم کے میڈ یکل چیک اپ کے بعد ابتدائی تحقیقات کی ہے جس میں ان سے مختلف کرپشن کیسز کے حوالے سے سوالات کیے گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم کا میڈ یکل چیک اپ کرایا جس میں انہیں صحت مند قرار دیا گیا ۔بعد ازاں نیب نے ابتدائی تحقیقات میں ڈاکٹر عاصم سے سوئی سدرن گیس ، پی ایس او میں بھرتیوں اور ہسپتال کی اراضی سے متعلق سوالات کیے۔نیب نے پوچھا کہ سوئی سدرن گیس میں آپ کی مرضی کے بغیر کوئی تبادلہ نہیں ہوتا تھا ۔نیب نے ڈاکٹر عاصم سے رشوت لینے سے متعلق سوالات کیے ۔ابتدائی تحقیقات میں نیب نے ڈاکٹر عاصم سے پوچھا کہ بطور مشیر پیٹرولیم کتنے ٹھیکے دئیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب حکام ڈاکٹر عاصم سے کل باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کریں گے ۔