اگر آپ کو بھی سینے کی جلن کی شکایت ہوتی ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرورپڑھ لیں،کہیں ایسا نہ ہو کہ ۔۔۔

اگر آپ کو بھی سینے کی جلن کی شکایت ہوتی ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرورپڑھ ...
اگر آپ کو بھی سینے کی جلن کی شکایت ہوتی ہے تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرورپڑھ لیں،کہیں ایسا نہ ہو کہ ۔۔۔

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کے سینے میں اکثر جلن رہتی ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ گیس یا معدے کی خرابی کا شکار ہیں تو خبردار ہوجائیں کیونکہ یہ غذائی نالی کے کینسر کی جانب ایک واضح اشارہ ہے۔

امریکی ماہر صحت ڈاکٹر پیٹرک حایات کا کہنا ہے کہ جن افراد کو جلن کا مسئلہ درپیش ہوتو انہیں چاہیے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ یہ غذا کی نالی(esophageal)کے کینسر کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے جگر بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے اور معدے میں تکلیف بڑھتی جاتی ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر مندرجہ ذیل باتوں میں سے کوئی بھی ایک بات آپ کے ساتھ ہورہی ہے تو فوری طور پر اپنے معالج سے مشورہ کریں:

*آپ کو ہفتے میں ایک بار سے زیادہ سینے میں جلن ہو۔

*آپ کی عمر50یا اس سے زیادہ ہے اور آپ کوہفتے میں ایک بار ضرور سینے میں جلن ہوتی ہے۔

*سینے کی جلن کی ادویات آپ پر کوئی اثر نہیں کرتیں۔

*آپ کو نگلنے میں دشواری ہوتی ہے۔

*بغیر کسی بیماری کے آپ کو قے آتی ہے یاآپ کو خون کی قے آتی ہے۔

مزید جانئے: صبح سویرے اٹھ کر پیٹ صاف کرنے اور معدے کے تمام مسائل سے نجات کیلئے آسان ترین مفید قدرتی نسخے

ڈاکٹرحایات کاکہنا ہے کہ اگر آپ کو سینے میں جلن رہنے لگے تو اس کے علاج کے لئے ضروری ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ چہل قدمی کریں،ان چیزوں سے اجتناب کریں جن سے سینے میں جلن ہوتی ہے اور ساتھ ہی ایسی دوائی استعمال کریں جس سے معدے میں تیزابیت کم کرنے میں مدد ملے۔

مزید :

تعلیم و صحت -