آپ کی انگلیوں کے درمیان خالی جگہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟انتہائی دلچسپ معلومات
لندن (نیوزڈیسک)لوگوں کے ہاتھوں کی انگلیوں کی ساخت کے مطالعے سے آپ ان کے بارے میں کافی کچھ بتاسکتے ہیں کیونکہ انگلیوں میں انسان کی شخصیت موجود ہوتی ہے۔
انسان کی ہاتھوں کی لکیروں کے علم کو پامسٹری کہتے ہیں اور ان لکیروں کے مشاہدے سے انسان کی زندگی کے بارے میں کافی کچھ بتایا جاسکتا ہے۔بالکل اسی طرح انگلیوں کے درمیان خالی جگہ انسانی شخصیت کے مطالعے میں مددگار ہوتی ہے۔آپ کو A,BاورCکی تصاویر میں موجود ہاتھوں کو دیکھنا ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ کون سا ہاتھ آپ کے ہاتھ سے مل رہا ہے۔
اگر آپ کا ہاتھ Aسے ملتا جلتا ہے یعنی فاصلہ زیادہ ہے تو آپ ایک ایماندار،کھلے دماغ کے مالک انسان ہیں جو ہمیشہ خوش رہتا ہے۔آپ زیادہ دوست بناناچاہتے ہیں اور ان کے ساتھ خوشگوار زندگی مانگتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے احساسات کو چھپا کرنہیں رکھ سکتے جس کی وجہ سے یہ بہت صاف گوہوتے ہیں۔نئے دوست بنانے میں بھی یہ لوگ کافی اچھے ہوتے ہیں۔
مزید جانئے: ہاتھ پر چند منٹ اس پوائنٹ کو دبا کر آپ صحت کے کس سنگین ترین مسئلے سے چھٹکارا پاسکتے ہیں؟ جواب آپ کو آزمانے پر مجبور کردے گا
اگرآپ کا ہاتھ Bکیٹیگری میں ہے یعنی انگلیوں کے درمیان فاصلہ کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ زیادہ سننے کے عادی ہیں اور دوسروں کو بہت اچھا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ اپنی شخصیت میں قید رہنا پسند کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی آپ ایک معاملہ فہم انسان ہیں۔انہیں یہ علم ہوتا ہے کہ کب بولنا ہے اور کب دوسروں کی باتیں سننی ہیں،ایسے لوگ مزاح میں اچھے ہوتے ہیں اور لطیفے سنا کر زندگی کا لطف اٹھاتے ہیں۔
Cکیٹیگری یعنی بغیر کسی فاصلے کے مالک افراد اپنی شخصیت میں گم رہنے والے لوگ ہوتے ہیں اورانہوں نے اپنی ہی دنیا آباد کی ہوتی ہے۔انہیں ہرگز یہ بات پسند نہیں ہوتی کہ کوئی بھی شخص ان کی دنیا میں دخل اندازی کرے۔یہ بہت زیادہ خودمختار ہوتے ہیں اور اپنی مرضی سے اپنی زندگی کے فیصلے کرتے ہیں۔