دنیا کی وہ واحد کمپنی جس نے بل گیٹس کو نوکری سے نکالا

دنیا کی وہ واحد کمپنی جس نے بل گیٹس کو نوکری سے نکالا
دنیا کی وہ واحد کمپنی جس نے بل گیٹس کو نوکری سے نکالا

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)بل گیٹس ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کمپیوٹرسائنس کی وجہ سے دنیا بھر میں نہ صرف نام بنایا بلکہ اربوں ڈالر دولت بھی کمائی۔آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ہر شخص بل گیٹس کے بارے میں جانتا ہوگا لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک ایسی کمپنی بھی پائی جاتی ہے جس نے بل گیٹس کو نوکری سے ہی نکال دیا تھا۔

مزید جانئے: فیس بک کی جانب سے خوش قسمت صارفین کیلئے فی کس 45 کروڑ روپے کا انعام؟ اصل کہانی سامنے آگئی

یہ 1980ءکے ابتداءکی بات ہے جب Atariنامی گیمنگ کمپنی مختلف طرح کی بہترین گیمز بنانے میںمصروف تھی۔اٹاری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے دنیا کی گیمنگ انڈسٹری میں ایک انقلاب آچکا تھااوراس کی بنائی ہوئی گیمز نے دنیا بھر میں دھوم مچارکھی تھی۔اٹاری کی گیم Star Raidersہر جگہ پسند کی جارہی تھی اور صرف یہ گیم کھیلنے کے لئے لوگ اٹاری خریدنے لگے لیکن اس کے مخالفین نے بھی بہت زیادہ کام شروع کررکھا تھا۔اس وجہ سے اٹاری نے بھی اپنے پروگرامرز کو زیادہ اور اچھا کام کرنے کا ٹاسک دیا۔Activisionکے ڈیوڈ کرین کا کہنا ہے کہ اٹاری نے ایک نوجوان پروگرامر بل گیٹس کو ملازم رکھا اور اس کا کام کمپائلر میں جدت لانا تھاجوکہ اٹاری800میں استعمال کیا جانا تھا۔ایک سال تک یہ پراجیکٹ ایسے ہی چلتا رہااور پھر بل گیٹس کی جگہ نیا پروگرامرمیلر کو ملازم رکھا گیا اور یہ پہلا اورآخری موقع تھا جب بل گیٹس کوکسی جگہ سے نکالاگیا۔ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ گیٹس اٹاری کا کام کرنے کی بجائے IBMکے لئے DOSکے پروگرام پر اپنا تمام وقت لگارہے تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بل گیٹس نے DOSپروگرام نہیں لکھا بلکہ وہ آئی بی ایم کے پی سی کے لئے DOSاورمائیکروسافٹ بیسک مہیا کرنے میں مصروف رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -