عامر خان پر تنقید درست نہیں:آشوتوش رانا

عامر خان پر تنقید درست نہیں:آشوتوش رانا
عامر خان پر تنقید درست نہیں:آشوتوش رانا

  

ممبئی(آئی این پی)بولی ووڈ سپر سٹار عامر خان کو گزشتہ ماہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف متنازعہ بیان دینے کی پاداش میں تاحال تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ واضح رہے اداکارکی طرف سے گزشتہ ماہ ایک تقریب میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا گیا تھا کہ انکی اہلیہ کرن راؤ کا ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے پیش نظر کہنا ہے کہ ہمیں کسی اور ملک میں سکونت اختیار کر لینی چاہیے۔تاہم 48سالہ بولی ووڈ اداکار آشوتوش کا کہنا ہے کہ عامر خان کے مذکورہ بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بنا نا کسی صورت درست نہیں ہے۔

آشوتوش نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے پیش نظر کوئی بھی ایسا کہہ سکتا ہے لہٰذا اس پر اتنی کڑی تنقید ٹھیک نہیں۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسا متنازعہ بیا ن کن حالات کے تحت دیا گیا۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف احتجاجاً ایوارڈ واپس کرنے والوں کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ یاد رہے آ شوتوش بولی ووڈ میں ’’سنگھرش‘‘ اور ’’دشمن‘‘ جیسی فلموں میں ولن کا کردار ادا کر چکے ہیں

مزید :

تفریح -