سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس پر 25کروڑ خرچ کیے: سلیم خان

سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس پر 25کروڑ خرچ کیے: سلیم خان
سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس پر 25کروڑ خرچ کیے: سلیم خان

  

ممبئی(آئی این پی)سپر سٹار سلمان خان کے والد معروف مصنف سلیم خان کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے نے ہٹ اینڈ رن کیس میں 25کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ واضح رہے سلمان خان کو گزشتہ 13سال سے جاری کیس سے 10دسمبر کے روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے باعزت بری کر دیا گیا تھا۔

سلیم خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے اس کیس کی وجہ سے وہ سب گھر والے بے حد پریشانی کا شکار تھے۔انکا کہنا تھا کہ سلمان خان کے کیس سے بری ہونے پر ان کے گھر کے افراد ، دوست اور پرستار سب ہی لوگ بہت خوش ہیں۔واضح رہے سلمان خان کورواں سال مئی میں سیشن کو رٹ کی طرف سے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے ایک شخص کو ہلاک اور چار کو زخمی کرنے کی بنا پر پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -