سرجانی ٹاون میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 21مشتبہ افراد گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں پولیس نے سرچ آ پریشن کر کے21مشتبہ افراد کو گرفتار کر کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔تفصیل کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کیا ۔اس دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور 21مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ایس پی اورنگی ٹاون آصف علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔