چین نے خطرناک ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرلیا، پورا امریکا اب نشانے پر۔۔۔

چین نے خطرناک ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرلیا، پورا امریکا اب نشانے پر۔۔۔
چین نے خطرناک ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرلیا، پورا امریکا اب نشانے پر۔۔۔

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر گزرتے دن کے ساتھ چین اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے اور دنیا میں امریکہ کا حقیقی مخالف بن کر ابھر رہا ہے۔ اب چین نے ایک نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جس سے امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں کیونکہ یہ ایٹم بم لیجانے کی صلاحیت سے مالامال یہ میزائل امریکہ کے کسی بھی شہر تک مار کرسکتا ہے۔یعنی اب چین اپنی سرزمین پر بیٹھ کر امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی طاقت حاصل کر چکا ہے۔یہ بیلیسٹک میزائل ڈونگ فینگ 41ہے اور اس کا تجربہ 4دسمبر کو کیا گیا۔

تجربے کے دوران اس میزائل کے لیے اس میزائل میں 2ڈمی ایٹم بم نصب کیے گئے اور اس سے ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل نے بالکل درست ہدف کو نشانہ لگایا۔ ماہرین تجربے کے دوران میزائل کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کرتے رہے۔میزائل کے ایک ہی وقت میں دو تجربے کیے گئے اور دونوں میزائل اپنے درست اہداف پر جا کر لگے۔

نیوز ویب سائٹ فری بیکن ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ چین کا یہ میزائل 3سے 10ایٹم بم لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کمانڈر بل اربن نے چین کے اس تجربے پر بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ملک کے اس طرح کے تجربے پر بیان نہیں دے سکتے لیکن ہم چین کی بڑھتی دفاعی طاقت کی پوری احتیاط کے ساتھ نگرانی کر رہے ہیں۔ چینی دفاعی امور کے امریکی ماہر رک فشر کا کہنا ہے کہ چین نے تاحال دو ڈمی ایٹم بموں کے ساتھ اس میزائل کا تجربہ کیا ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ چینی انجینئرز اسے مزید ایٹم بم لیجانے کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چین اس سے قبل ڈونگ فینگ 31اورڈونگ فینگ 31اے کے کامیاب تجربات کر چکا ہے۔ یہ دونوں میزائل بھی امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورپینٹاگون بھی اپنی سالانہ رپورٹ میں چین کی اس صلاحیت کا اعتراف کر چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -