سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا

سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا
سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ،اداکار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وہ آئندہ برس کے اوائل میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے ان کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں تاہم اب دیکھنا ہے کہ ’’سلو میاں‘‘ کی شادی کی انگوٹھی کس خوش نصیب کی قسمت میں آتی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے2012 میں شہرہ آفاق ٹی وی شو میں بھی ہٹ اینڈ رن کیس کے فیصلے کے بعد شادی کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کیس سے بری ہوگئے تو فوری شادی کرلیں گے .

مزید :

تفریح -