چوتھا ٹی ٹونٹی،انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو شکست دیکر سیریز برابر کردی، فیصلہ کن معرکہ16دسمبر کو ہوگا

چوتھا ٹی ٹونٹی،انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو شکست دیکر سیریز برابر کردی، ...
چوتھا ٹی ٹونٹی،انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو شکست دیکر سیریز برابر کردی، فیصلہ کن معرکہ16دسمبر کو ہوگا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز دو دو سے برابر کر دی۔ اب اس سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن معرکہ 16دسمبر کو ہوگا۔پاکستان اے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 116رنز بنائے ۔ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکا۔صہیب مقصودنے 38اور افتخار احمدنے 26رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹوپلی، میلان اور کیورن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹیں کھو کر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی پہلی تین وکٹیں صرف 9رنز پر گر چکی تھیں لیکن اس موقع پر بلنگز اور ڈاوسن نے شاندار بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کیلئے 94رنز کی پارٹنر شپ بنا کر میچ کو انگلینڈ کے حق میں کر دیا۔ ڈاوسن 37رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بلنگز 61 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے جنید خان نے شاندار باولنگ کی اورچار اوورز میں صرف ۹رنز دیکر  تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید :

کھیل -