طالبان پراثرورسوخ ، خواجہ آصف کابیان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے:افغان حکومت
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسزاپنے علاقے کی 700کلومیٹر پائپ لائن کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیا کہ پاکستانی وزیردفاع کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کے کچھ اہلکار اور رہنما اب بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں دلچسپی رکھتے ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ ایسے بیانات سے گریز کیاجائے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہو ، خواجہ آصف کابیان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصورکیاجاتاہے اوراس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے رہنماﺅں کے عدم مداخلت کی پالیسی سے متصادم ہیں ۔واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گذشتہ روز بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ گیس منصوبہ پاکستان سمیت دیگرممالک کیلئے اہم ہے اور اس کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان افغان طالبان پراپنااثرورسوخ استعمال کرسکتاہے۔