صحت کے بارے میں وہ باتیں جو درست نہیں لیکن پھر بھی ہم ان پر عمل کرتے ہیں, آپ بھی جانئے اور اپنی زندگی کو آسان بنائیں

صحت کے بارے میں وہ باتیں جو درست نہیں لیکن پھر بھی ہم ان پر عمل کرتے ہیں, آپ ...

لندن(نیوزڈیسک) درست نہ ہونے کے باوجود صحت کے حوالے سے کچھ باتیں اس قدر شدومد سے کی جاتی ہیں کہ تحقیق کار خود بھی حیران ہوتے ہیں ۔آئیے آپ کو ایسی ہی کچھ باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

دن میں 8گلاس پانی پئیں

اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے دن میں کم از کم 8گلاس پانی پینا چاہیے۔اب بندے کو پیاس نہ بھی لگی ہوتو وہ پانی پی پی کر ہلکان ہوجاتا ہے لیکن ماہریں صحت کا کہنا ہے کہ حقیقت میں اس بات کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم دن میں کئی چیزیں ایسی کھاتے ہیں جن میں مائع کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ہمارے جسم کو پانی ملتا رہتا ہے لہذا بلاوجہ پانی کا استعمال بڑھا نہیں دینا چاہیے۔اگر پیشاب کی رنگت پیلی ہو تو اس صورت میں پانی کی مقدار بڑھائیں ورنہ پانی پی کر پیٹ کو بھاری نہ کریں۔

انڈے دل کے لئے برے ہیں

دن میں ایک یا دو انڈے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ یہ دل کے لئے بالکل بھی برے نہیں ہوتے ، ان میں موجود اومیگا تھری دل کی بیماری کو کم کرتے ہیں۔ اگر آپ ابھی بھی انڈہ کھانے سے ڈر رہے ہیں تو اس کی زردی نہ کھائیں کہ اس میں کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن سفیدی ضرور کھائیں ۔

سردی کی وجہ سے زکام ہوتا ہے

ایسا بالکل نہیں ہوتا،آپ چاہیں تو آزماکر دیکھ لیں۔زکام ہمیشہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، جب بھی ہمارے جسم میں یہ داخل ہوتا ہے تو زکام ہوجاتا ہے۔ایک تحقیق میں لوگوں کو یخ بستہ موسم میں ٹھہرایا گیا اور ان میںسے کسی کو بھی زکام نہیں ہوا بلکہ ان کا مدافعتی نظام زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگا۔

سبز بلغم کامطلب انفیکشن ہے

ضروری نہیں کہ ہر سبز بلغم کی وجہ انفیکشن ہے کیونکہ کچھ بیکٹیریا ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بلغم سبز ہوجاتا ہے۔ لیب ٹیسٹ میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ چند بیکٹیریا کی وجہ سے بلغم سبز ہوجاتی ہے لیکن یہ انفیکشن کی وجہ سے نہیں ہوتا۔

انگلیوں کے کڑاکے نکالنا

اکثر لوگ یہ کہتے ہوئے پائے جاتے ہیں کہ انگلیوں کے چٹاک نکالنے سے جوڑوں کا درد ہوجاتا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ جوڑوں کا درد ایک بیماری ہے جس کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں لیکن انگلیوں کے کڑاکے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید : تعلیم و صحت