حکومت نے 40 لاکھ کھلونے معروف سٹور سے اٹھا کر ایسا کام شروع کردیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
کراکس (نیوز ڈیسک) ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں یہ شرمناک روایت عام پائی جاتی ہے کہ اہم تہواروں سے پہلے ضروری اشیاءکی ذخیرہ اندوزی شروع ہوجاتی ہے تاکہ ان کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا جا سکے۔ کرسمس سے عین پہلے وینزویلا کی ایک کمپنی نے بھی ایسی ہی شیطانی چال چلنے کی کوشش کی لیکن حکومت نے اسے ایسا سبق سکھایا کہ ایک نئی مثال قائم ہو گئی۔
ABC نیوز کی رپورٹ کے مطابق وینز ویلا میں کھلونے بیچنے والی سب سے بڑی کمپنی کریزل کے تین خفیہ گوداموں کا سراغ لگایا گیا ہے جن میں لاکھوں کی تعداد میں کھلونے ذخیرہ کئے گئے تھے۔ کرسمس سے قبل کھلونوں کی طلب بے حد بڑھ جاتی ہے لیکن کمپنی نے لاکھوں کھلونے مارکیٹ میں لانے کی بجائے اپنے گوداموں میںچھپا رکھے تھے ، جنہیں کرسمس کے تہوار سے عین پہلے بازار میں لاکر کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جانا تھا۔ حکومت کو اس منصوبے کا علم ہوا تو ایک خفیہ آپریشن کا آغاز کیا گیا اور بالآخر تفتیش کار ان گوداموں تک پہنچ گئے جہاں کمپنی نے بے شمار کھلونے چھپارکھے تھے۔
’’ اگر آپ اپنی آمدنی فوری بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنے جسم میں یہ ایک چیز تبدیل کر لیں ‘‘ سائنسدانوں نے مردوں کو انتہائی حیران کن مشورہ دے دیا
مقامی میڈیا کے مطابق تین گوداموں میں مجموعی طور پر 40 لاکھ کھلونے موجود تھے، جنہیں حکومت نے قبضے میں لے لیا ہے۔ صدر نکولس مادورو نے حکم دیا ہے کہ یہ کھلونے ملک کے غریب بچوں میں تقسیم کردئیے جائیں۔ کمپنی نے اس فیصلے پر بہت شور مچایا ہے لیکن حکومت نے واضح کردیا ہے کہ یہ کھلونے اسے واپس نہیں ملیں گے بلکہ ان کی منزل ملک کے پسماندہ علاقے ہوں گے جہاں ننھے بچے کرسمس کے تہوار سے پہلے ان کے منتظر ہیں۔ وینز ویلا کی نیشنل تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم کونٹریرس نے حکومتی کارروائی کے متعلق جاری کئے گئے بیان میں کہا، ”اس فیصلے سے سب کمپنیوں کو سبق مل گیا کہ آپ عوام کے جذبات سے کھیل نہیں سکتے۔“