شاپنگ سنٹر سے چور اتنی بڑی چیز اٹھا کر لے گیا کہ آپ بھی ہنسنے لگیں گے

شاپنگ سنٹر سے چور اتنی بڑی چیز اٹھا کر لے گیا کہ آپ بھی ہنسنے لگیں گے
شاپنگ سنٹر سے چور اتنی بڑی چیز اٹھا کر لے گیا کہ آپ بھی ہنسنے لگیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں کرسمس کے موقع پر ہر کوئی شاپنگ میں لگا ہے تو ایسے میں ایک چور نے سوچا کہ کیوں نہ وہ بھی کوئی اچھا سا تحفہ اڑالے۔ جیمز واش نامی اس چور نے دیدہ دلیری کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے مشہور شاپنگ سنٹر وال مارٹ میں 58انچ بڑی سکرین والا ٹی وی اپنی شاپنگ ٹرالی پر رکھا اور بڑے پرسکون انداز میں باہر کی جانب چل کھڑا ہوا۔

سکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیمز نے چالاکی سے کام لیتے ہوئے اپنی شاپنگ ٹرالی سامنے چلتی کچھ خواتین کے پیچھے لگالی اور دھیرے دھیرے ان کے ساتھ باہری دروازے کی جانب بڑھنے لگا۔ اس دوران وہ اپنا موبائل فون کان سے لگائے یہ تاثر دینے کی کوشش بھی کررہا تھا کہ وہ ایک عام کسٹمر ہے جو خوشی خوشی بڑی سکرین والا ٹی وی خرید کر گھر جارہا ہے۔ اس کی بدقسمتی تھی کہ عین باہری دروازے کے پاس شاپنگ سٹور کے ایک اہلکار نے اسے روک لیا۔ جیمز نے چوری کا مال وہیں چھوڑا اور پیچھے کی جانب بھاگ کھڑا ہوا۔ وہ شاپنگ سنٹر کے ایک اور دروازے سے فرار ہونے ہی والا تھا کہ ایک بار پھر اس کی بدقسمتی آڑے آگئی۔ اتفاق سے کچھ پولیس اہلکار بھی وہیں شاپنگ کررہے تھے اور انہوں نے جب اسے بھاگتے دیکھا تو اس کے پیچھے ہولئے اور جلد ہی اسے دبوچ لیا۔ جیمز نے ناصرف چوری کی کوشش کا اعتراف کرلیا بلکہ یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ گزشتہ روز اسی شاپنگ سٹور سے ایک ٹی وی چراچکا ہے۔ پورٹ سینٹ لوسی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان کی تحویل میں ہے اور عنقریب اسے عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس