لاہور میں شدید دھند، وزیرا عظم نوازشریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکے

لاہور میں شدید دھند، وزیرا عظم نوازشریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکے
لاہور میں شدید دھند، وزیرا عظم نوازشریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں دھند کے باعث وزیر اعظم نوازشریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں چھائی شدید دھند کے باعث وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ گوادر متاثر ہو گیا ۔ انہوں نے گوادر میں 2روزہ دورے پر آج روانہ ہونا تھا تاہم دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے جس کے باعث انکی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نے آج بلوچستا ن کے2 روزہ دورے پر گوادر پہنچنا تھا اور بدھ کوتربت میں ہوشاب شاہراہ کا افتتاح کر نا ہے۔

وزیراعظم اپنے2 روزہ دورہ کے دوران کوئٹہ، پشین اور تربت میں بھی مختصر وقت کے لئے قیام کریں گے،جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا ءاللہ زہری کی جانب سے  آج وزیراعظم کے اعزاز میں پشین میں عشائیہ دیا جا ئے گا۔

مزید : قومی