لاہور میں دھند کم ہو گئی ، موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا: ترجمان

لاہور میں دھند کم ہو گئی ، موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا: ترجمان
لاہور میں دھند کم ہو گئی ، موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا: ترجمان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں دھند کم ہونے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رات گئے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے اور نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا تاہم اب دھند میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد موٹر وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔

لاہور میں شدید دھند، وزیرا عظم نوازشریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکے

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ دھند میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے تاہم مسافر تیز رفتاری سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے ۔ دھند اور رات کے وقت غیر ضروری سفرسے گریز کیا جائے ۔

ترجما ن نے مزید بتایا کہ دھند ہو تو موٹروے کی بجائے نیشنل ہائی وے پر سفر کریں اور مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 130پر رابطہ کیا جائے ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں