میانوالی میں والدنے گھر سے بھاگنے والی لڑکی اور آشنا کو قتل کردیا

میانوالی میں والدنے گھر سے بھاگنے والی لڑکی اور آشنا کو قتل کردیا
میانوالی میں والدنے گھر سے بھاگنے والی لڑکی اور آشنا کو قتل کردیا

  

میانوالی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میانوالی کے نواحی علاقے واہ بھچراں میں غیر ت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کرد یا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واہ بھچراں میں مظفر خان نے گھر سے بھاگنے والی اپنی بیٹی مصور خاتون اور اسکے آشنا محمد احسان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔

لاہور میں شدید دھند، وزیرا عظم نوازشریف بلوچستان روانہ نہ ہو سکے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی مصور خاتون اپنے ہمسائے محمد احسان کیساتھ پسند کی شادی گھر سے چلی گئی تھی جو گزشتہ رات گھر آئے تو لڑکی کے والد نے موقع پا کر دونوں پرفائرنگ کر دی ۔ سانحے کے بعد دونوں کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید : میانوالی