کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا، عالمی سطح پر بھی تسلیم ہو گا

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا، ...
کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا، عالمی سطح پر بھی تسلیم ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا، نئے سسٹم کا مقصد جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی روک تھام ہے۔ درخواست گزارگھر بیٹھے لائسنس فیس جمع کراسکیں گے،جدید ترین نئے نظام کے تحت بننے والے لائسنسوں کی بین الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جاسکے گی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈرائیونگ لائسنس آفس کلفٹن میں نئے کمپیوٹرائز ڈرائیوانگ لائسنس سسٹم کا افتتاح کیا۔

دبئی کے جزیزے پر رہائشی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ، جانی نقصان نہیں ہوا

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا ہے اور یہ ایک ماڈل سسٹم ہے ۔ اس نظام سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی ، پرانے لائسنس کی 15 سے منٹ میں تجدید ہوسکے گی ۔انہوں نے کہاکہ نیاکمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس نادرا سے آن لائن منسلک ہے ۔کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔ اس سسٹم کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول عوام کے لئے آن لائن اور آسان بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لائسنس کا حصول ممکن بنایا گیا ہے ۔ عوام نئے ڈرائیونگ لائسنس کی معلومات موبائل ایپ سے حاصل کرسکیں گے ۔ عوام کو لائسنس کی تیاری کے دوران ایس ایم ایس سروس سے آگاہ رکھا جائے گا ۔ 

  بغیر پردے کے سعودی عرب میں تصویر کھنچوانے والی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہو گی ،اب یہ کدھر ہے اور حکومت اس کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے ،سن کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

آئی جی سندھ نے کہا کہ سسٹم پرعملدرآمد سے جو لائسنس جاری ہوں گے وہ مستند ہو ں گے،نئے سسٹم لائسنس کی بین الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جاسکے گی،لائسنس کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیاجاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ گھر سے بھی لائسنس کی فیس ادا کی جاسکے گی اور لائسنس گھر پر بھی پہنچایا جائے گا، جس سے لائسنس کنندہ کے پتے کی بھی تصدیق ہو سکے گی ۔انہوں نے کہاکہ پرانے لائسنس کی 15 سے منٹ میں تجدید ہوسکے گی ۔ نئے لائسنس 40 منٹ میں ملیں گے ۔ شہری کسی بھی بینک میں لائسنس کی فیس جمع کرا سکیں گے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں