دبئی کے جزیرے پر رہائشی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ، جانی نقصان نہیں ہوا

دبئی کے جزیرے پر رہائشی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ، جانی نقصان نہیں ہوا
دبئی کے جزیرے پر رہائشی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ، جانی نقصان نہیں ہوا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کے جزیدے پر رہائشی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ۔

میل آن لائن کے مطابق دبئی میں مصنوعی کھجوروں کے جزیرے پر واقع ایک پرآسائش رہائشی پلازے میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم آ گ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دبئی کے جزیزے پر رہائشی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ، جانی نقصان نہیں ہوا

آگ ایک اپارٹمنٹ میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کی بالائی منزلوں کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور لوگوں کو عمارت سے باحفاطت نکال لیا گیا ہے ۔آگ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں اور نہ ہی کوئی رہائشی زخمی ہے ۔

امدادی کاموں میں ایمرجنسی سروس اور دبئی سول ڈیفنس کے کارکن حصہ لے رہے ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے جس کے بعد آگ لگنے کی وجہ سامنے آسکے گی ۔اپارٹمنٹ میں رہائشی فلیٹس موجود ہیں جنہیں خالی کرا لیا گیا ہے ۔

مزید : عرب دنیا