بغیر پردے کے سعودی عرب میں تصویر کھنچوانے والی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہو گی ،اب یہ کدھر ہے اور حکومت اس کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے ،سن کر آپ ہی کانپ اٹھیں گے

بغیر پردے کے سعودی عرب میں تصویر کھنچوانے والی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہو گی ،اب ...
بغیر پردے کے سعودی عرب میں تصویر کھنچوانے والی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہو گی ،اب یہ کدھر ہے اور حکومت اس کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے ،سن کر آپ ہی کانپ اٹھیں گے

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے دارالحکومت میں حجاب کے بغیر عوامی مقام پر پھرنے والی لڑکی کو گرفتار کر کے کوڑے مارنے کی سزا سنا دی گئی ۔ مالک الشہری نامی اس خاتون نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک تصویر سوشل میڈ یا پر اپنے اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ دارالحکومت ریاض کے عوامی مقام پر بغیر حجاب کے کھڑ ی ہوئی تھی ۔اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد پورے سعودی عرب میں اس کے خلاف ایک مہم چلی ،سعودی شہریوں نے سوشل میڈ یا پر لڑکی کو اس اقدام پر بر ا بھلا کہا اور اسے سزائے موت دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

’اسے مار کر اِس کی لاش کتوں کو ڈال دو‘ سعودی لڑکی کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر کہ سعودی شہریوں نے گالیاں نکالنے کا ریکارڈ توڑ دیا، تصویر میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل آن لائن کے مطابق مقامی اخبار الشرق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی پولیس نے مالک الشہری کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ۔ترجمان سعودی پولیس کرنل فواز المیمن نے بتا یا کہ ریاض کی الطاہلیہ اسٹریٹ میں بغیر حجاب کے تصویر کھنچوانے والی لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا ،لڑکی نے یہ اقدام کرنے سے کچھ دنوں پہلے سوشل میڈ یا پر چیلنج لیا تھا کہ وہ بغیر حجاب کے عوامی مقام پر آئے گی ۔

مزید : عرب دنیا