احتساب کا زار شہید بی بی کے بچوں کو بھیک منگوانے کا خواہشمند تھا، اب نرمی کی توقع کیوں کر رہا ہے: بلاول بھٹو

احتساب کا زار شہید بی بی کے بچوں کو بھیک منگوانے کا خواہشمند تھا، اب نرمی کی ...
احتساب کا زار شہید بی بی کے بچوں کو بھیک منگوانے کا خواہشمند تھا، اب نرمی کی توقع کیوں کر رہا ہے: بلاول بھٹو

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کا زار شہید بی بی کے بچوں کو بھیک منگوانے کا خواہشمند تھا ، اب نرمی کی توقع کیوں کر رہا ہے۔ حکومت کو احتساب کا ڈر ہے تو نئی پیپلز پارٹی انہیں سڑکوں پر دیکھ لے گی۔

بغیر پردے کے سعودی عرب میں تصویر کھنچوانے والی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہو گی ،اب یہ کدھر ہے اور حکومت اس کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے ،سن کر آپ ہی کانپ اٹھیں گے

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ احتساب کا زار شہید بی بی کے بچوں کو بھیک منگوانے کا خواہشمند تھا اور کہتا تھا کہ بی بی کے بچوں کو بھیک منگوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، آج احتساب کا زار نرمی کی توقع کیوں کر رہا ہے۔

دبئی کے جزیزے پر رہائشی پلازے میں آگ بھڑک اٹھی ، جانی نقصان نہیں ہوا

انہوں نے کہا کہ حکومت کو میرے مطالبات لازمی تسلیم کرنا ہوں گے اور اگر اسے احتساب کا ڈر ہے تو نئی پیپلز پارٹی انہیں سڑکوں پر دیکھ لے گی۔ حکومت نئی پیپلز پارٹی کو گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گی۔

مزید : کراچی