آج کشمیر ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آج کشمیر ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے : محکمہ ...
آج کشمیر ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

میٹرولوجسٹ محمد فاروق کا کہناہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاہور میں دھند کم ہو گئی ، موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ 23، میرکھانی 14، پٹن، سیدوشریف 09،دیر 08،دروش 06، چترال 05، بالاکوٹ03،کاکول 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ04، مظفرآباد03، پنجاب: مری01، گلگت بلتستان: بگروٹ01ملی میٹر جبکہ کالام 05 انچ اور مالم جبہ 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ینگ ڈاکٹر ز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 06،کالام، ہنزہ منفی 05، استورمنفی 04، گوپس، مالم جبہ منفی 03، قلات، راولاکوٹ منفی 02،بگروٹ، دیرمنفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات