کرینہ کپور کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ،آدھی رات کو ہسپتال منتقل

کرینہ کپور کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ،آدھی رات کو ہسپتال منتقل
کرینہ کپور کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ،آدھی رات کو ہسپتال منتقل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا بلڈ پریشر اچانک بڑھنے سے ان کی طبیعت بگڑ گئی،وہ8 ماہ سے حاملہ ہیں اور رواں ماہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

وہ وقت جب ظہیر عباس کے جواب پر نور جہاں کی بولتی بند ہوگئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپورکا بلڈ پریشر بڑھ جانے کے باعث اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر سیف علی خان انتہائی پریشان ہوگئے اور آدھی رات کو کرینہ کپور کو ہسپتال لے کر جا یا گیاجہاں مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے اداکارہ کے ہاں کبھی بھی بچے کوجنم دینے کی نوید سنادی ہے جب کہ دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے بھی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ادکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی 2012 میں شادی ہوئی تھی جب کہ یہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

مزید : تفریح