چین میں استاد نے سکول دیر سے آنے والے طلبا ءکو انوکھی سزا سنادی

چین میں استاد نے سکول دیر سے آنے والے طلبا ءکو انوکھی سزا سنادی
چین میں استاد نے سکول دیر سے آنے والے طلبا ءکو انوکھی سزا سنادی

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تاخیر سے سکول یا کلاس میں آنے پر طلباءکو تادیبی طور پر ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے مگر چین میں ایک استاد نے طلباءکو لیکچر میں تاخیر سے پہنچنے پر انوکھی سزا دی جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

ترکی نے طیب اردگان کو ’ضیاءالحق‘ بنانے کی تیاری مکمل کرلی، دنیا میں ہنگامہ

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی فوٹیج میں ایک چینی استاد کو تاخیر سے آنے والے طلباءکو ایک طرف کھڑا کر کے انہیں ایک دوسرے کو طمانچے مارنے کی سزا دے رہے ہیں۔ دیر سے آنے والے طلباءکو اس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاتی جب تک وہ ایک دوسرے کے منہ پر طمانچے نہیں مارتے۔ سوشل میڈیا پر چینی استاد کی اس انوکھی سزا پر ملے جلے تبصرے جاری ہیں،کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سزاﺅں سے بچوں کے درمیان نفرت بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سزاﺅں سے بچوں کو سخت ندامت کا سامنا ہو گا اور وہ آئندہ سکول تاخیر پر نہیں آئیں گے ۔

ویڈ یو دیکھئے

مزید : بین الاقوامی