سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ اور سکے جاری ،ڈیزائن بھی سامنے آگئے

سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ اور سکے جاری ،ڈیزائن بھی سامنے آگئے
سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ اور سکے جاری ،ڈیزائن بھی سامنے آگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ اور سکے جاری کرد یے گئے ہیں جن کی تصاویر بھی سامنے آگئی ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں جاری کردہ کرنسی نوٹوں اور سکون کی تصاویر سامنے آگئی ہیں اور گزشتہ روز ان ڈیزائنوں کی کاپیاں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے بھی پیش کردی گئی ہے۔

شاہ سلمان کو نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کے بارے الیمامہ شاہی محل میں ان کے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی کے گورنر ڈاکٹر احمد عبدالکریم الخلیفی، ڈپٹی گورنر عبدالعزیز صالح الفریح اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

یاد رہے مملکت میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کا یہ اب تک کا چھٹا ڈیزائن ہے۔ اس سے کرنسی نوٹوں کے 5ڈیزائن تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

مزید : عرب دنیا