راولپنڈی سے برمنگھم جانیوالے مسافر کی جرابوں سے منشیات برآمد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) حکام نے راولپنڈی ایئر پورٹ پر مسافر کی تلاشی لی جہاں سے آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ینگ ڈاکٹر ز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا
اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر پی آئی اے کی پروااز پی کے 791سے برمنگھم جانا چاہتا تھا جس نے اپنی جرابوں کے اندر آدھا کلو ہیروئن چھپپائی ہوئی تھی جسے برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔