خام تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفا ق ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا

خام تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفا ق ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ...
خام تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفا ق ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویانا(ڈیلی پاکستان آن لائن )تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان خام تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوئے اجلاس میں دونوں جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی۔ 2001 کے بعد اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان پہلی بار خام تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ غیر اوپیک ممالک ساڑھے پانچ لاکھ بیرل یومیہ کمی پر متفق ہو گئے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مزید : بزنس