فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی کی پہلی ڈھولکی کی تقریب ،تصاویر منظر عام پر آگئیں

فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی کی پہلی ڈھولکی کی تقریب ،تصاویر منظر عام پر ...
فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی کی پہلی ڈھولکی کی تقریب ،تصاویر منظر عام پر آگئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشہور گلو کار فرحان سعید اور معروف اداکارہ اور وی جے عروہ حسین کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں ،پہلی ڈھولکی کی تقریب کی تصویروں نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچادی ۔یہ مشہور جوڑ ی 18دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہے ،پہلی ڈھولکی کی تقریب کی تصویریں عروہ حسین نے اپنے سوشل میڈ یا اکاﺅنٹ پر شیئرکیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔تصوروں میں عروہ حسین کے بہن ماورا حسین اور فرحان سعید موجود ہیں جو کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 21تاریخ کو فرحان سعید نے عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاصے رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تھی جسے عروہ نے بخوشی قبول کیا ۔

مزید : تفریح