بھارتی شہر چنئی میں سمندری طوفان سے ،10 افرادہلاک ہو گئے ،نظام زندگی درہم برہم

 بھارتی شہر چنئی میں سمندری طوفان سے ،10 افرادہلاک ہو گئے ،نظام زندگی درہم ...
 بھارتی شہر چنئی میں سمندری طوفان سے ،10 افرادہلاک ہو گئے ،نظام زندگی درہم برہم

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہر چنئی سے ٹکرانے والے سمندری طوفان وردہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سمندری طوفان ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ چنئی کے ساحلوں سے ٹکرایاجس نے ہزاروں درخت اوربجلی کے کھمبے گرا دئیے، مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔طوفان سے سینکڑوں پروازیں، ٹرین سروسز، منسوخ اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی تاریخ کے بد ترین سمندری طوفانوں میں سے ایک ہے جس کے باعث 18ہزار خاندانوں کو نقل مکانی کرنی پڑ رہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان جس طرح آگے کی جانب بڑھ رہاہے کہ اس کی طاقت میں کمی آرہی ہے لیکن پھر بھی یہ انسانی جان کے لیے خطرناک ہے ۔سمندری طوفان کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ کے موخر ہونے کا بھی امکان ہے تاہم انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی