لیگ سپنر یاسر شاہ فٹ، بھرپور پریکٹس بھی کی، آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میں شرکت کا فیصلہ کل ہو گا

لیگ سپنر یاسر شاہ فٹ، بھرپور پریکٹس بھی کی، آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میں ...
لیگ سپنر یاسر شاہ فٹ، بھرپور پریکٹس بھی کی، آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میں شرکت کا فیصلہ کل ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی لیگ سپنر یاسر شاہ کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شمولیت کا فیصلہ کل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کمر کی تکلیف میں مبتلا لیگ سپنر کی فٹنس سے ٹیم مینجمنٹ تو مطمئن ہے اور یاسر شاہ نے آج پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا ہے۔

بغیر پردے کے سعودی عرب میں تصویر کھنچوانے والی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہو گی ،اب یہ کدھر ہے اور حکومت اس کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے ،سن کر آپ ہی کانپ اٹھیں گے

ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کا کل فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس کی رپورٹ کے بعد ہی انہیں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے فائنل الیون میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یاسر شاہ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے پہلے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ پریکٹس میچ میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔

مزید : کھیل